ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ اور اب وہ اپنے گھردبئی میں پہنچی ہیں تو ان کا بہترین استقبال کیا گیا ہے۔ ان کے گھر میں قریبی عزیز واقارب، والدین اور شوہر شعیب ملک موجود تھے۔ جیسے ہی وہ گھر کے دروازے سے بیٹے کے ساتھ داخل ہوئیں تو سب نے کہنا شروع کر دیا "خوش آمدید چیمپئن"۔
اپنے لیے تعریفی الفاظ سننے کے بعد ان کے چہرے پر خوشی آ گئی۔ یہی نہیں یہ تمام خواتین سے گلے ملیں اور ان کی طرف سے پھو لوں کا تحفہ بھی لیا۔ یہاں سب سے قابل غور بات یہ تھی کہ یہ سب سے پہلے شعیب ملک سے بھی گلے ملیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کیک بھی کاٹا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس مشہور جوڑی کی طلاق کی تمام خبریں اب جھوٹی معلوم ہوتی ہیں کیونکہ انہوں نے خاوند کی محبت کا جواب محبت سے دیا جبکہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ نے اس خاص موقعے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ اپنے گھر آئیں تو احساس ہوتا ہے کہ آپ کے پاس دنیا کے سب سے بہترین اہل خانہ اور دوست احباب ہیں، شکریہ۔
واضح رہے کہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ ان سب کی جانب سے پرتپاک استقبال دیکھ کر سچ میں سرپرائز ہو گئی تھی۔ آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ میں اپنی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے یہ رو گئیں اور ان کے رونے نے ان کے مداحوں کو بھی خوب رلایا۔