سالانہ 18 ٹن دودھ دینے والی گائے

image

چینی سائنسدانوں نے کلوننگ کی مدد سے ایسی گائے پر نشونما کی ہے جو سالانہ 18 ٹن دودھ دے سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین  کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری کے سائنسدانوں نے سومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر کے ذریعے تین بچھڑوں کی کلوننگ کی جو زیادہ دودھ دینے والی ایک گائے سے حاصل کئے گئے تھے۔

ریسرچ ٹیم لیڈر کا کہنا ہے کہ چین میں مویشیوں کی بحالی کیلئے یہ تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ دو سے تین سال کے عرصے میں ایک ہزار سے زیادہ سپر گائے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گائے بیرون ملک سے جانوروں کی سپلائی پر چین کے انحصار کو حل کرنے کیلئے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.