امریکہ میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم

image

آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے شدید برفانی طوفان نے مختلف حصوں کو شدید متاثر کیا جس کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی بری طرح سے متاثر ہے۔

ٹیکساس میں برفانی طوفان کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹیکساس میں 3 لاکھ سے زائد افراد گزشتہ 48 گھنٹے سے بجلی سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

بجلی کا نظام ٹیکساس کے مرکزی شہر آسٹن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید متاثر ہوا ہے۔ برفانی طوفان کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں درخت گر گئے ہیں جس کی وجہ سے شہری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کی شام تک تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.