پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرتاریخ میں سب سے کم سطح3ارب ڈالر پر

image

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرتاریخ میں سب سے کم سطح تین سو بلین ڈالر پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ  کےذخائر مزید کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس صرف3  ارب 8کروڑ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 59کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ  کےذخائر میں کمی ہوئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ  کےذخائر میں 11کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔ جو اب 5 ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ سطح کم ترین  ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.