بیٹی کو معلوم نہ تھا کہ والد کھانا ڈیلیوری کا چھوٹا کام کرتے ہیں ۔۔ جب بچی کے سامنے باپ سڑک حادثے میں زخمی ہوئے تو اس نے بڑی گاڑی سے اتر کر کیا کیا؟

image

بیٹی کے والد کو دانت میں درد بھی ہو جائے تو وہ ڈر جاتی ہے مگر ایک بیٹی کے سامنے اس کے باپ کو بڑی گاڑی والےنے مار دیا ۔ جی ہاں یہ واقعہ سچا ہے جوکہ اب سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔ جس میں ہم دیکھ سکتےہیں کہ بیٹی ایک بس میں سفر کر رہی تھی اور ہاتھ میں کچھ پھل فروٹ پکڑے ہوئے تھے۔

تو اتنے میں بس کے ساتھ سے ایک موٹر سائیکل سوارگزرتا ہے جوکہ حقیقت میں ایک ڈیلیوری رائیڈر ہوتا ہے۔ سڑک پر چلتے ہوئے ایک کار اس ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مار دیتی ہے اور یہ اس کے نیچے آنے سے بچ جاتا ہے۔ لیکن اس شخص کو زیادہ چوٹی ں نہیں آتیں البتہ وہ اپنا ہیلمٹ اتار کر اپنے آپ کو دیکھنے لگ جاتا ہے کہ کہیں کوئی زخم وغیرہ تو نہیں۔

پر جیسے ہی والد ہیلمٹ اتارتا ہے تو بیٹی کے پاؤں تلے زمین نکل جاتی ہے، وہ رونے لگ جاتی ہے، ہاتھ سے سارے فروٹ گر جاتے ہیں۔ اب یہ معصوم بیٹی فوراََ بس سے اتر کر بھاگتی ہوئی باپ کے پاس آ جاتی ہے اور انہیں گلے سے لگا لیتی ہے۔

یاد رہے کہ اس بیٹی کو بالکل معلوم نہیں تھا کہ اس کے باپ کس طرح دن بھر گلیوں میں گھوم کر لوگوں کو کھانا پہنچاتے ہیں۔ تاکہ ان کے بچے شاہانہ زندگی گزار سکیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ہمیں بھی ایک سبق دے گیا ہے۔ اور وہ سبق یہ ہے کہ انسان جب بھی سڑک پر موٹر سائیکل چلائے تو ہیلمٹ اور دیگر احتیاطی چیزیں پہنے تاکہ اگر کوئی حادثہ پیش بھی آجائے تو اس کی جان بچ سکے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts