گھر والے نہیں مان رہے تھے لیکن پھر ۔۔ 20 سالہ لڑکی نے 45 سال کے نابینا شخص سے شادی کیوں کی؟

image

لاہور میں 20 سالہ اسکول ٹیچر نے 45 سال کے نابینا شخص سے شادی کرکے معاشرے کیلئے نئی مثال قائم کردی، انوکھی شادی کیسے انجام پائی اور جوڑے کو کیا کیا مشکل پیش آئیں، آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ میں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی اور میں اکیڈمی میں بچوں کو پڑھاتی تھی جہاں ان کا رشتہ آیا تاہم جب میں نے اپنے گھر والوں سے بات کی تو پہلے تو والد نے کوئی جواب نہیں دیا پھر ان کے اہل خانہ میرے گھر رشتہ لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ خدا ترسی کی وجہ سے میں نے ان کا رشتہ قبول کیا، اللہ تعالیٰ نے مجھے آنکھیں دی ہیں تو میں نے سوچا کہ آنکھیں بن کر ان کا ساتھ دوں، دونوں خاندانوں کی رضا مندی کے بعد ہماری شادی ہوئی۔

خاتون نے بتایا کہ میری 3 بہنیں اور 3 بھائی ہیں، شروع میں میرے خاندان نے مخالفت کی لیکن میں پیدائشی طور پر ایک پاؤں سے معذور ہوں تو اس لیے گھر والوں نے کہا کہ یہ اچھا کماتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کا سہارا بن جاؤ گے تو زندگی اچھی گزرے گی۔

ہماری ایک بیٹی ہے جو 18 ماہ کی ہوچکی ہے، ہم کرائے کے گھر میں رہتے ہیں اور میرے شوہر چھڑی کے سہارے چلتے ہیں اور ماسک اور پین بیچ کر ہمارا گزر بسر ہوتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts