پشاور دھماکہ:شہدا کے لیے 20 لاکھ زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

image

وزیراعظم شہباز شریف نے  پشاور دھماکے کے شہدا کے لیے 20 لاکھ  اورزخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پشاور ایپکس کمیٹی  کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے پراکٹھے ہونے کی ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرزاختلافات بھلا کرایک ساتھ مل بیٹھیں،ہم سب متحد ہوئے تو دہشت گردی پر مکمل قابو پالیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سانحے پر بے جا الزام تراشی اور ناروا تنقید  قابل مذمت ہے۔ پشاور دھماکے کے حقائق کو تسلیم کرتے ہیں، واقعے پر پوری قوم اشکبار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد مسجد تک کیسے پہنچا، اس کی تحقیقات ہوں گی،وقت کی ضرورت ہے  کہ وفاق اور صوبے ملکر  اس کی اونر شپ لیں،دہشت گردی کے واقعے کے بعد   ہربار طعنہ ملتاہے کہ وفاق ساتھ نہیں دے رہا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ  خیبرپختونخوا کو گزشتہ دس سال کے دوران  این ایف سی ایوارڈ کے تحت  سالانہ چار سو سترہ ارب روپے دیئے گئے،اتنی بڑی رقم سے  خیبرپختونخوا کے عوام کی بڑی خدمت ہوسکتی تھی، پتہ نہیں وہ پیسے کہاں گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب نے سی ٹی ڈی بنائی، فرانزک لیب بنائی، خبیرپختونخوا بھی چار سو سترہ ارب روپے سے فرانزک لیب بناسکتا تھا، سیف سٹی کا پراجیکٹ شروع کرسکتا  تھا اور سی ٹی ڈی کی عمارت بناسکتے تھے، چار سو سترہ ارب کے ایک چوتھائی حصہ بھی خرچ ہوتا تو صوبے میں آج امن ہوتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.