پی ٹی آئی کا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

image

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ پی ٹی آئی  نے حکومت کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اے پی سی  میں مدعو کر کے حکومت اب ڈھونگ رچا رہی ہے۔حکومت یہ تاثر دینا چاہ رہی ہے کہ مل کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومتی وسائل کا رخ پکڑ دھکڑکی طرف ہے، غداری کے مقدمے درج کر کے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ہمارے خلاف مقدمے درج کیے جارہے ہیں تو ان کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.