پشاور دھماکہ: حملہ آور کا جوتا اور ہیلمٹ بھی مل گیا

image

 پشاور دھماکے میں ملوث مبینہ حملہ آور کے جوتے اور ہیلمٹ بھی مل گیا۔

پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آگئی۔ مبینہ خودکش حملہ آور کا ہیلمٹ اور جوتے مل گئے۔ مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضاء بھی ملبے سے برآمد ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملبے سے ملنے والی اشیا اور جسمانی اعضا سے تحقیقات میں پیش رفت  ہو گی۔ اس سےقبل مبینہ خودکش حملہ آورکی سی سی ٹی وی  فوٹیج سامنے آ ئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:

فوٹیج میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ حملہ آور پولیس وردی میں بائیک پرسوار ہوکرآیا اورموٹرسائیکل کوگھسیٹ کراندرلے گیا۔ مبینہ خودکش حملہ آور نے بائیک پارکنگ ایریا میں کھڑی کی ، جس کے بعد مبینہ حملہ آور پارکنگ ایریا سے پیدل مسجد تک پہنچا۔

دوسری جانب دھماکے کا شکار ہونے والی  پولیس لائنز مسجد میں آج  نماز جمعہ اداکی گئی۔  نماز جمعہ میں پولیس کے اعلیٰ حکام اور جوانوں  نے شرکت کی۔دھماکے میں شہید ہونے والے امام مسجد کے بھائی نے نماز جمعہ کی امامت کی۔

نمازجمعہ کے لیے بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ نماز کے لیےمسجد کے باہر بھی صف بندی کی گئی۔نماز جمعہ کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں اب تک 101 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.