مسلمان نوجوان سے شادی کیلئے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی اداکارہ راکھی ساونت اور معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ایک ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اسلام قبول کرنے سے پہلے راکھی ساونت سوال اٹھایا کہ اسلام پسند ہے، اللہ بہت پسند ہے، مجھے نماز پڑھنا ہے کیونکہ اللہ تو آسمان پر ایک ہی ہے، کوئی ایشور کہتا ہے، کوئی اللہ کہتا ہے، کوئی بھگوان کہتا ہے، یہ سب زبانوں کا کو ہیر پھیر ہے۔ اردو، ہندی اور سنسکرت کی وجہ سے نام الگ الگ ہیں لیکن اللہ ایک ہی ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ راکھی ساونت کی بات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں ہدایت دے اور جہاں تک اللہ اور بھگوان کے ایک ہونے کی بات ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اللہ اور بھگوان ایک ہی ہے لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ اللہ اور بھگوان یکساں ہیں تو اس کا جواب الگ ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ بیشک ایک ہے اور ہر مذہب کا ماننا ہے کہ اللہ صرف ایک ہے لیکن اللہ کی کوئی شبیہ، عکس اور شکل نہیں اور اللہ کا کوئی ماں باپ نہیں ہے اور ہندو مذہب بھی اس بات پر متفق ہے۔
جب ہم ہندو ؤں اور مسلمانوں کی مقدس کتب کا مطالعہ کرتے ہیں تو دونوں میں لکھا ہے کہ دنیا کا خالق ایک ہی ہے اور اس خالق اور مالک کا کوئی عکس نہیں اور ہمیں صرف اسی اللہ کی عبادت کرنی چاہیے۔