سانپ کو بوسہ دینے کی کوشش۔۔ کیا آپ وائرل کلپ میں موجود اس لڑکی کو پہچان سکتے ہیں ؟ جو آج مشہور اداکارہ ہیں

image

"مجھے تو رمشا خان یہاں بالکل پہچانی ہی نہیں جا رہیں"

"رمشا اب تو بالکل پلاسٹک اور بوٹوکس سے بھری ہوئی لگتی ہے"

"یہ سب کتنے پرانے کلپس ہیں، پہلے حبا بخاری کے سامنے آئے، اب یہ، آہستہ آہستہ سب کے پرانے کلپس نکلیں گے"

"یہ سارا کانٹینٹ کرنج لگ رہا ہے،

رمشا خان کی پرانی ویڈیوز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا رہی ہیں۔ ریئلٹی شو Living On The Edge کے وہ کلپس، جو تقریباً پندرہ سال پہلے نشر ہوئے تھے، اچانک سامنے آتے ہی صارفین نے حیرت کا اظہار کیا۔ بہت سے مداحوں کے لیے یہ بات واقعی چونکا دینے والی تھی کہ آج کی سپرہٹ اداکارہ کبھی اس شو کا حصہ رہی تھیں۔

ان ویڈیوز میں ایک خاص ایپی سوڈ بھی شامل ہے جس میں گلوکار عمران خان مہمان تھے۔ اسی قسط میں انہوں نے کم عمر رمشا سے ایک سانپ کو بوسہ دینے کا ٹاسک دیا، جو خوف کے باعث وہ پورا نہ کر سکیں۔ ایک اور وائرل کلپ میں رمشا عمران خان کا مقبول گانا Amplifier گاتی نظر آتی ہیں۔ یہ تمام مناظر اس دور کے ہیں جب رمشا شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

ان کلپس کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی۔ کئی صارفین نے رمشا کو مشکل سے پہچانا اور الزام لگایا کہ انہوں نے وقت کے ساتھ کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں، جبکہ کچھ نے شو کے فارمیٹ کو کرنج اور کاسٹنگ کاؤچ جیسا قرار دیا۔

تاہم، ان تبصروں کے باوجود، مداحوں کی ایک بڑی تعداد رمشا خان کی آج کی کامیابی کا کریڈٹ ان کی محنت، صلاحیت اور اسکرین پرفارمنس کو دیتی ہے۔ وہ اس وقت ڈرامے بریانی میں شاندار اداکاری کے باعث خوب سراہا جا رہی ہیں۔ پندرہ سال پرانے کلپس ہوں یا آج کی چمکتی دمکتی شہرت رمشا خان نے یہ ثابت کیا ہے کہ عزم اور محنت انسان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US