معروف پاکستانی صحافی اور ٹیلی ویژن میزبان اقرار الحسن جو اپنی تحقیقی صحافت اور پروگرام "سرِعام" کی وجہ سے جانے جاتے ہیں نے اپنے مالی وسائل کے حوالے سے ایک بار پھر پچھلے بیانات سے الٹ موڑ لیا ہے۔
اقرار الحسن نے حالیہ ویڈیو میں اپنی جائیداد کے بارے میں بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں وہ سب کچھ دیا ہے جس کا کوئی بھی خواب دیکھ سکتا ہے اور یہ سب درست ذرائع سے حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایک گھر زیرِ تعمیر ہے جس میں صرف فائنشنگ باقی ہے لاہور کےڈی ایچ اے فیز 8 میں 2 کنال کا گھر مکمل ہونے کے قریب ہے، کراچی میں وہ رینٹ پر رہائش پذیر تھے اور ایک کنال پلاٹ سرمایہ کاری کے لیے موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ایک گاڑی بھی رینٹ پر ہے جس پر بعض لوگوں نے تنقید کی لیکن وہ گھر کی تعمیر پر اپنا پیسہ خرچ کر رہے تھے۔
اقرار الحسن نے اپنی بیویوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تینوں بیویاں فطرتاً بہت اچھی ہیں وہ مادی چیزوں پر کبھی بحث نہیں کرتی اور نہ ہی کسی قسم کی مقابلہ بازی رکھتی ہیں۔
یہ بیان اقرار الحسن کے پچھلے بیانات سے مختلف ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ کرایہ کے گھروں میں زندگی گزاری اور اپنا گھر خریدنا ان کے لیے ایک خواب کی طرح تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ متعدد مسائل اور قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے گھر کی تعمیر رکی ہوئی تھی لیکن اب وہ جلد لاہور میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منتقل ہونے والے ہیں۔
ان کے حالیہ بیان کے بعد عوامی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
بہت سے صارفین انہیں منافق اور ڈرامائی قرار دے رہے ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں اور بیانات بدل بدل کر پیش کرتے ہیں۔