جہیز میں گاڑی ملے تو انسان یوں خدمت کرتا ہے ۔۔ آپ بھی اگر مسکرانا بھول گئے ہیں تو دیکھئے ان وائرل مناظر کو ہماری نظر سے جو آپ کو خوش کر دیں گی

image

ہنسنے سے انسان کی آدھی بیماری دور ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے کچھ ایسے مناظر لے کر آئے ہیں جنہیں دیکھتے ہی آپ ہنس پڑیں گے اور آپ کے پیٹ میں درد ہو جائے گا۔ یہ مذاحیہ مناظر صرف اس لیے کی ے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جا سکے۔

جیسا کہ اب آپ اسی شخص کو دیکھ لیجئے جو چلتی گاڑی کو بونٹ پر بیٹھا ہوا مزے سے کار ٹھیک کرنے میں ایسے مصروف ہے کہ جیسے کار کسی پارک وغیرہ میں کھڑی ہو۔

اب اسی تصویر کو دیکھ لیجئے جس میں انتہائی موٹا شخص گھوڑے پر سوار ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اسے کسی بھی موٹر سائیکل یا کار والے نے بٹھانے سے معذرت کر لی ہو۔

یہی نہیں اب کراچی میں چلنے والی اس ٹیکسی کو ہی دیکھ لیجئے جس میں کسی نے جگہ کم ہونے کے باعث اپنے بچے گاڑی کی ڈگی میں بٹھا رکھے ہیں اور تو اور اوپر سے بچے بھی مسکرا رہے ہیں۔ بہر حال اب یہ ٹیکسیاں کم ہی استعمال ہوتی نظر آتی ہیں۔

ٹرک آرٹ کا تو ہر کوئی دیوانہ ہوتا ہے اور ان پر لکھے جانے والے جملے بھی عوام کو ہر جگہ تفریح فراہم کرتے نظر آتے ہیں۔ جیسا کہ ان صاحب نے تو لکھ ڈالا کہ میرے مذہب میں شراب حرام ہے۔ اس لیے تیری جدائی میں لسی پی رہا ہوں۔

اب جیسے سب سے پہلے اسی اسکول بس کو دیکھ لیجئے۔ جس کے ڈرائیور نے تو سب کو ہنسا ہنسا کے پیٹ میں درد کر ڈالا۔ کیونکہ انہوں نے اپنی بس پر لکھوایا کہ "بار بار ہارن دے کر نہ چھیڑیں، میں بچوں والی ہوں"۔

ویسے تو یہ ڈرائیور کہنا یہ چاہتے تھے کہ اگر راستہ بند ہو تو بار بار ہارن بجا کر تنگ نہ کریں کیونکہ اس میں چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو اس آواز سے تنگ ہوں گے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts