ذائقہ بالکل گوشت جیسا! سویا بین آپ کی ان بیماریوں کو کیسے کنٹرول کرتا ہے؟ اگر آپ بھی یہ استعمال نہیں کرتے تو فائدے جاننے کے بعد فوراً خرید لائیں گے

image

سویا بین پھلی دار پودے کی ایک قسم ہے جسے دنیا بھر میں کاشت کیا جاتا ہے۔ یہ ایشیاء اور امریکی ممالک میں زیادہ کاشت کی جاتی ہے۔ چین میں اسے تقریباً گیارہویں صدی قبل مسیح سے کاشت کیا جا رہا ہے، چین میں اس کو گریٹر بین بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا پودا 100 سینٹی میٹر اونچا ہوتا ہے، بیج گول اور زردے کے رنگ جیسے ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے پھولوں کا رنگ سفید ہوتا ہے جو بعد میں پھلیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، جن کے اندر بیج ہوتے ہیں۔ سویا بین میں ہائی پروایکٹوو پروٹین پائے جاتے ہیں اس لیے اسے پلانٹ فوڈ بھی کہا جاتا ہے، جن میں امائنو ایسڈ ہوتے ہیں۔ اس کے فائدے مند ہونے کی وجہ اس میں کیلشیم اور آئرن کا پایا جانا بھی ہے۔ اس کے علاوہ سویا بین میں فائبر، وٹامن کے، فولیٹ، وٹامن سی، اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈذ بھی پائے جاتے ہیں، جبکہ یہ لوفیٹ، لیکٹوز اور کولیسٹرول فری ہوتا ہے۔

سویا بین کا ذائقہ بالکل گوشت کی طرح ہوتا ہے اس کو کھاتے وقت یہ اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ ہم گوشت نہیں بلکہ ایک پھلی کھا رہے ہیں۔ یہ کولیسٹرول جیسے خاموش مرض کو 70 فیصد کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں ڈائٹری فائبرز بھی ہوتے ہیں جو وزن میں کمی کرنے اور جسمکو طاقت پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔

حاملہ خواتین میں مختلف وٹامنز کی کمی ہو جاتی ہے جس کو پورا کرنے کے لیے ڈاکٹرز ایسی غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس کا ایک اچھا ذریعہ سویا بین بھی ہیں جو نہ صرف ماں بلکہ بچے کی نشوونما کے لیے بھی بہترین ہے اور حمل کے بعد یہ ماں کے دودھ میں اضافے کا بھی ذریعہ بنتا ہے۔ اس میں کاربو ہائڈریٹس کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں اور سٹارچ نہیں ہوتا جو شوگر کے مریضوں کو صحت مند رکھنے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سویا بین ہاضمے میں تیزی کرتا ہے، خون کو بڑھانے، کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرتا اور جوڑوں کے درد کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ڈاکٹر بلقیس نے سویا بین کے دودھ کو پینے کا طریقہ بھی بتایا ہے، آپ بھی دیکھیں اور استعمال کرکے خود کو صحت مند بنائیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.