قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

image

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے۔

ای سی پی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 فروری تک ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی جب کہ الیکشن ٹریبونلز 27 فروری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے، کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے جس کے بعد  امیدواروں کو انتخابی نشانات 2 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 5، 6 اور 7 لوئر دیر، این اے 8 مالاکنڈ، این اے 9 بونیر اور این اے 16 ایبٹ آباد میں ضمنی الیکشن ہوں گے، جب کہ این اے 19 صوابی، 20 مردان، 28 اور 30 پشاور میں ضمنی الیکشن ہو گا۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت این اے 34 کرک، 40 باجوڑ، 42 مہمند، 44 خیبر اور این اے 61 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ہو گا جب کہ این اے 70 گجرات، 87 حافظ آباد، 93 خوشاب، 96 میانوالی، 107 اور 109 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگے ہونے کا امکان

ای سی پی اعلامیے کے مطابق این اے 135 لاہور، 150 اور 152 خانیوال، 158 ملتان، 164 اور 165 وہاڑی میں بھی ضمنی الیکشن ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.