خالص سونے کا عروسی لباس فروخت کیلئے تیار

image

قائرہ: خالص سونے کا عروسی لباس سوشل میڈیا پر متعارف کرا دیا گیا ہے جس کا کل وزن 9 کلو گرام ہے۔

مؤقر جریدے العربیہ نیٹ کے مطابق خالص سونے کا عروسی لباس سونے اور ہیروں سے مزین عروسی لباس تیار کرنے والی ماہر کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے۔

خالص سونے سے تیار کردہ عروسی لباس کی قیمت کمپنی نے 15.7 ملین پاؤنڈز مقرر کی ہے جب کہ صارفین کو فریم ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ کمپنی نے سب سے پہلے صارف کو 10 فیصد خصوصی رعایت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

خالص سونے سے تیار کردہ عروسی لباس مصر میں متعارف کرایا گیا ہے جہاں کساد بازاری، مصری پاؤنڈز کی ڈالر کے مقابلے میں ناقدری اور مہنگائی اس قدر عروج پر  ہے کہ لوگوں کے لیے اشیائے ضروریہ بھی خریدنا محال ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مصری حکومت کی جانب سے عوام الناس سے کہا گیا تھا کہ وہ کھانے کے لیے مرغی کی پنجے پکا لیں جب کہ اس سے قبل روایت کے تحت مرغی کے پنجے باقاعدہ کچرے میں پھینک دیے جاتے تھے۔

فرعونی طرز کے لباس میں ماڈل کی تصاویر کھینچنے والا فوٹوگرافر گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے خالص سونے سے تیار کردہ عروسی لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انتہائی شدید ردعمل بھی سامنے آرہا ہے جب کہ بعض اسے پبلسٹی کا ذریعہ اور سونا فروخت کرنے کی کوشش بھی قرار دے رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.