فیس بک نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

image

واشنگٹن: فیس بک نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2 ارب تک پہنچ گئی۔ میٹا رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران فیس بک صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد اب روزانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر گئی۔

19 سال سے استعمال ہونے والا فیس بک اب اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر 2 ارب سے زائد لوگ استعمال کر رہے ہیں تاہم میٹا کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران آمدنی میں 2021 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 4 فیصد کمی آئی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ کمپنی سے مزید ملازمین کو بھی نکالا جاسکتا ہے کیونکہ کمپنی کی جانب سے افادیت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

فیس بک میٹا کی زیرملکیت پہلی سروس نہیں ہے جس کے روزانہ صارفین کی تعداد 2 ارب تک پہنچی ہے بلکہ اس سے قبل واٹس ایپ نے بھی یہ ریکارڈ بنایا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.