چھوٹے سے گھر میں کھانے کو روٹی نہ تھی پر آج بیٹی نے خوابوں کا محل بنا دیا ۔۔ سادہ لڑکی رابعہ ناز ماں باپ کو کیسے غربت سے باہر نکال لائی؟ ویڈیو

image

بیٹیاں گھر کی برکت و رونق سمجھی جاتی ہیں۔ پر کچھ لوگ بیٹی پیدا ہونے گھبرا جاتے ہیں کہ اس کی شادی اور پرورش میں بہت رقم خرچ ہوں گی پر وہیں ایک بیٹی ایسی بھی ہے جو آج بھی اپنے بھائیوں سے زیادہ پیسے کماتی ہے، دنیا بھر میں مثال بن گئی ہے۔

جی ہاں آج ہم بات کریں گے پاکستان کی امیر بیٹی رابعہ ناز کی۔ یہ سندھ کے خیر پور کے چھوٹے سے گاؤں راہوجا میں رہتی ہیں۔ لیکن آج ماہانہ لاکھ روپے کما لیتی ہیں وہ بھی باعزت طریقے سے۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ یہ کرتی کیا ہیں تو یہ خواتین کے نئے اور جدید فیشن سے متعلق ویڈیوز بناتی ہیں۔

جس میں بتاتی ہیں کہ بڑے بڑے ڈیزائنر آج کل کس ڈیزائن اور فیشن کے کپڑے بنا رہے ہیں اور انہیں آپ بھی کیسے بنا سکتے ہیں۔ رابعہ کہتی ہیں کہ شروعات میں تو بہت کم آمدنی ہوتی تھی پر اب ماہانہ 60 ہزار سے اوپر کما لیتی ہوں اور اسی کمائی کی وجہ سے میں اپنا گھر بنا رہی ہوں جو کچھ دن میں مکمل ہو جائے گا۔

یہی نہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں بجلی اور انٹرنیٹ کا بہت مسئلہ ہے کیونکہ یہ دونوں سروس نہ ہونے کے برابر ہمارے علاقے میں۔ پھر بھی میں وائس اوور کر کر ویڈیوز بنا کر رکھ لیتی ہوں پھر جب بجلی اور انٹرنیٹ میسر ہوں تو اسے یوٹیوب پر اپلوڈ کر دیتی ہوں ، ویڈیو ایڈیٹنگ بھائیوں سے سیکھی۔

واضح رہے کہ اب ان کی اسی محنت کو دیکھتے ہوئے یوٹیوب کی طرف سے انہیں سلور بٹن دیا گیا، ان کا بی بی سی نے بھی انٹرویو کیا اور تو اور اتنا مشہور ہونے کے بعد بھی یہ گھر کے ہر کام کرتی ہیں، ماں باپ، بہن بھائیوں کیلئے کھانا بناتیں ہیں جبکہ ان کے والدین کو ان پر فخر ہے۔ اس ساری عرصے میں لوگوں نے تو بہت باتیں کیں مگر انہیں گھر والوں نے مکمل سپورٹ کیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts