شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں، راشد شفیق

image

سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں۔

شیخ رشید کے بھتیجے  راشد شفیق نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کروائی گئی تھی، جہاں شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لیجایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے، شیخ رشید نے انہیں کہا کہ انہیں کراچی قتل کروانے کے لے بھیجا جارہا ہے۔

واضح رہے اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا۔ تاہم پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے8روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

خیال رہے کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر تھانہ مری میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے گئے تو مزحمت کی گئی، شیخ رشید سمیت تین افراد نے اسلح اٹھا لیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق شیخ رشید اور مسلح افراد حملہ آور ہوئے ان کے پاس تین عدد گنز تھیں۔شیخ رشید نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دین،نازیبا الفاظ استعمال کیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.