پشاور دھماکا فورسز کو فورسز سے لڑانے کی کوشش تھی، غلام علی

image

گورنر خیبرپختونخواغلام علی نے کہا کہ دھماکے کرنے والے چاہتے تھے کہ پولیس کا مورال گرے، دہشتگردی کا جو واقعہ ہوا یہ فورسز کو فورسز سے لڑانے کی کوشش تھی۔

پشاور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاور سانحے پر سب غمزدہ ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہیں، دھماکے کرنے والے چاہتے تھے کہ پولیس کا مورال گرے، خیبرپختونخوا میں سانحے ہورہے ہیں، دو ہفتے سے کہہ رہا ہوں کہ سیاسی جماعتوں اور اداروں کی بیٹھک ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ اعظم خان اور ہم ایک پیج پر ہیں، اے پی سی میں تمام جماعتوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے، ایپکس کمیٹی میں ایک سیاسی جماعت نے شرکت نہیں کی۔

حساس معاملات پر بھی ہم ایک نہیں ہوسکتے، عوام دیکھ لیں کس کا کیا ایجنڈا ہے، ملک میں حکمرانی کا بھی ایک انداز ہوتا ہے، عمران خان نے جب بھی خط لکھا نفرت کے انداز میں لکھا، میں نے الیکشن کے لیے مشاورت کی بات کی ہے، میں نے کہا تھا کہ الیکشن کرائیں لیکن مشاور ت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

لیڈی ریڈنگ اسپتال کو مزید ڈائلسز مشینیں فرا ہم کریں گے، صحت کی سہولتوں میں بہتری کی کوشش کریں گے، انہوں نے بتایا کہ وزیرصحت ایک 2 روزمیں عہدے کا حلف لیں گے۔

ضمنی الیکشن خیبرپختونخوا کے کچھ حلقوں میں ہورہے ہیں، الیکشن کمیشن کو بھی مشاورت کے لیے خط لکھا تھا، الیکشن میں سیکیورٹی دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، ڈسکہ الیکشن میں پریذائیڈنگ افسران غائب کردیئے گئے تھے، ایک سیاسی جماعت سے پوچھیں کس نے کہا کہ ایسے حالات میں استعفیٰ دو؟ ہم نے موجودہ حالات کو سنجیدگی سے لینا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.