عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سب انتظار کریں میں کال دوں گا، ہم پاکستان کے جیلوں کو بھر دیں گے تاکہ ان کا شوق پورا ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوملک ٹھیک کرنے کاکوئی روڈ میپ نہیں، انہیں ملک کی بربادی کی کوئی فکر نہیں کیونکہ ان کے پیسے باہر پڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مجھےجیل میں ڈالنے کا پلان بنایا ہوا ہے،ان کا منصوبہ تحریک انصاف کو کمزور کرناہے، سارا پاکستان آج عدلیہ کی طرف دیکھ رہا ہے،میں امید رکھتا کہ ہماری عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید پر مقدمات پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں،رجیم چینج کیخلاف لکھنے والوں کو باری باری اٹھایا گیا،ان کا مقصد اپوزیشن کو سائیڈلائن کرنا ہے تاکہ ٹیم کا 12واں کھلاڑی لندن سےآئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.