میری آنکھیں اور ہاتھ باندھے گئے، مجھے رات بھر سونے نہیں دیا گیا، شیخ رشید

image

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری آنکھیں اور ہاتھ باندھے گئے، مجھے رات بھر سونے نہیں دیا گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے عمران خان نا اہل ہو جائیں گے، میں نے کہا میں عمران خان کےساتھ چٹان کی طرح کھڑارہوں گا۔

اس سے پہلے شیخ رشید نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ ایک دن میں آٹھ ملین فالوورز کیسے ہوگئے، میں عوام کو کہوں گا کہ میرے ٹویٹر پر دوگنے فالوورز کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پوچھتے ہیں کیا عمران خان کے ساتھ الیکشن مہم چلاؤ گے، میں نے کہا ہاں میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.