گرفتاری سے یہ نقصان ہوا 2،3دوستوں کے علاوہ باقی سب غائب ہو گئے،شہباز گل

image

رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے کہا ہے کہ گرفتاری سے یہ نقصان ہوا 2،3 دوستوں کےعلاوہ باقی سب غائب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے دوستوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جن سے ایک دن میں کئی کئی بار بات ہوتی تھی ان سے اب مہینوں بات نہیں ہوتی، تقریباً روز ملنے والے دوستوں کی شکل چھ ماہ سے نظر نہ آئی،ہاں لیکن اجنبی عوام، ماؤں بہنوں نے بے شمار محبت بخشی۔

ان کا کہنا تھاکہ جو ہوا، جیسے ہوا، جیسے ابھی ہو رہا ہے ،مجھے پتہ ہے آپکو سب نظر آ رہا ہے،میرے کہے بغیر آپ سب سمجھتے ہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.