پشاور پولیس لائنز دھماکا، مبینہ حملہ آور اور سہولت کار کی تصاویر سامنے آ گئیں

image

پشاور کی پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پولیس ٹیم نے اہم پیش رفت کی ہے۔

زرائع کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کو سہولت کار نے رنگ روڈ پہنچنے میں مدد فراہم کی۔ حملہ آور رنگ روڈ کے راستے موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ پر آیا۔

سہولت کار رنگ روڈ کے بعد جمیل چوک سے آگے رنگ روڈ پر الگ  ہوا۔

پولیس کو موصول ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ حملہ آور، موٹرسائیکل پر سہولتکار کے پیچھے بیٹھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں  101 افراد شہید  جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.