حکومت کا ایران سے سفارتکاروں کو واپس بلانے پرغور

image

حکومت نے ایران میں موجود پاکستانی سفارت کاروں کو واپس بلابے پر غور شروع کر دیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کا دائرہ کار پھیلنے پر وہاں پاکستانی سفارتی عملے کا رہنا مشکل ہو جاے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق صورتحال مزید خراب ہونے پر پاکستانی سفارتی عملے اور اہل خانہ کو واپس بلایا جا سکتا ہے, ایرانی دارلحکومت تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے 70 کے قریب سفارتی اہلکار اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہیں۔

سفارتی ذرائع نے تصدیق کی کہ مشہد اور زاہدان کے قونصل خانوں میں 25 کے قریب پاکستانی سفارتی اہلکار موجود ہیں, ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ مدثر ٹیپو کو خطے کی صورتحال, ایران اسرائیل کشیدگی پرمشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.