یہ بین الاقوامی طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے، مبینہ جاسوس غبارہ گرانے پر چین برہم

image

چین نے امریکی کی جانب سے مبینہ جاسوس غبارے کو مار گرانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نےبین الاقوامی طریقہ کار کی خلاف ورزی کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے مبینہ جاسوس غبارہ مار گرانے کے بعد ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بغیر پائلٹ سویلین ہوائی جہاز کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے پر چین نے شدید احتجاج کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  چین  ضروری ردعمل کا حق رکھتا ہے۔ امریکہ سے درخواست کی تھی کہ اس تمام معاملے سے تحمل اور پیشہ وارانہ انداز میں نمٹے۔ تاہم امریکہ نے طاقت کے استعمال پر اصرار کیا اور شدید ردعمل دیتے ہوئے بین الاقوامی طریقہ کار کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

خیال رہے کہ  امریکہ نے ریاست کیرولائنا کے ساحل کے قریب مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا تھا۔امریکی حکام کے مطابق مشتبہ جاسوس غبارہ تقریباً 60 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہا تھا اور اس کا سائز تین سکول بسوں کے برابر تھا۔

واضح رہے کہ مبینہ جاسوس غبارے کے سامنے آنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنا بیجنگ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ اس دورے کا مقصد امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا تھا، تاہم چین نے اس دورے کا اعلان یکطرفہ قرار دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.