جانور تو کہیں بھی کسی بھی جگہ کسی بھی وقت پہنچ سکتے ہیں، کیونکہ انہیں کیا معلوم کہ کون سی جگہ کس لیے بنائی گئی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک گائے کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا تھا، جس میں ایک گائے شادی ہال میں گھس گئی تھی۔
دراصل سیاہ رنگ کی گائے نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب بھارت کے شہر میں ایک شادی ہال کا گیٹ مہمانوں کے لیے کھلا تھا۔
تاہم مہمان تو نہ آئے مگر گائے ضرور گھس گئی، اور نہ صرف گھسی، بلکہ باراتیوں کی بھی ناک میں دم کر دیا۔
دلہا اور دلہن کا اہم دن تو اس گائے نے خراب کیا ہی، ساتھ ہی مہمان جو بڑے ہی آرام سے کھانا کھانے میں مگن تھے، ان کو بھی پریشان کر دیا کیونکہ گائے اپنے سامنے آنے والے کو ہوا میں اڑا رہی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گائے بدک چکی ہے، اور جو لوگ اسے بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں بھی مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو خوب وائرل ہو گئی تھی، جس کے بعد صارفین دلہا اور دلہن سے اظہار ہمدردی بھی کرتے دکھائی دیے۔