اگرکشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت کیساتھ دلانی ہوگی،وزیراعظم

image

وزیر اعظم  شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ اگرکشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت کیساتھ دلانی ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف  نے یوم کشمیر پرآزادکشمیر کی قانون سازاسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے۔مجھے فخر ہے میں آج وہاں کھڑا ہوں جہاں قائد اعظم نے یہ الفاظ ادا کئے تھے۔اگرکشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت کیساتھ دلانی ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  ملک کو بہت زیادہ مالی چیلنجز درپیش ہیں، آئی ایم ایف اس وقت ایک ایک دھیلے کی سبسڈی کو دیکھ رہا ہے، آئی ایم ایف ساری کتابیں ساتھ لے کر آیا ہے، بھیک یا کشکول کے ساتھ نہیں آزاد قوم کی طرح زندہ  رہنا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پچھہتر سال سے یہ معاملہ چل رہا ہے، کہیں تو اس کو لکیر لگا کر روکنا ہو گا، قوم کو اکٹھے ہو کر بھوک افلاس کا مقابلہ کرنا ہو گا، بھکاری پن اور کشکول کو توڑنا ہو گا، ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام لانا ہو گا، قول و فعل میں تضاد ختم ہو جائے تو یہ کشتی کنارے لگ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں تقسیم در تقسیم پیدا ہوئی جو افسوسناک ہے۔جب کسی قوم میں اتفا ق و اتحاد پیدا ہوتا تو وہ اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرتے ہیں۔کشمیر کے اندر 75سال سے لاکھوں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کااسپیشل اسٹیٹس تبدیل کیا۔بظاہر لگ رہاہے کہ کشمیر کامسئلہ دب گیا ہے۔مذہبی بنیادوں پرعالمی طاقتوں نے سوڈان کو تقسیم کیا۔بوسنیا کے مسلمانوں پرظلم ڈھائے گئے۔کشمیرپالیسی میں مزید جدت اور وسعت پیداکرنا ہوگی۔

پاکستانی حکومتوں اور عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کو سپورٹ کیا۔75سالوں میں کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔باتیں ،نعرے نہیں کشمیر کاذ کیلئے عملی اقدام کرنا ہونگے۔کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.