لوگ مجھ سے ڈریں گے، لیکن یہ نوکری بہت خطرناک ہے ۔۔ دیکھیں ان 5 بڑے کھلاڑیوں کو سرکاری عہدہ کیسے ملا؟ ویڈیو

image

پوری را ت جاگ کر نوکری کرنا بہت مشکل ہے۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں ملک کے مشہور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے۔ انہیں گزشتہ روز بلوچستان پولیس نے ڈی ایس پی بنا دیا تھا اور یہ عہدہ انہیں اعزازی طور پر دیا گیا ہے۔ آئیے ہم آپکو ان مشہور کھلاڑیوں کے بارے بتاتے ہیں جنہیں بڑی سرکاری نوکری مل گئی ہے۔

نسیم شاہ:

اپنی باؤلنگ سے قومی کرکٹ ٹیم کو ہمیشہ میچ جیتوانے والے نسیم شاہ ہمیشہ ہی باؤلنگ اور اپنی پرکشش شخصیت کی بولت عوام میں مقبول رہتے ہیں ۔انہیں اب اعزازی طور پر ڈی ایس پی بنایا گیا ہے۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری حفاظر کیلئے بھی پولیس اہلکار ہوتے ہیں جو راتوں کو جاگ کر صرف ہماری حفاظت کرتے ہیں۔

تو یہ ایک انتہائی مشکل ڈیوٹی ہے ۔ یہی نہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچپن میں ہم سب نے یہ بات اپنے بڑوں سے سن رکھی ہے کہ شور مت کرو، دیکھو وہ پولیس آ رہی ہے، تومیں بھی ہر بچے کی طرح چپ ہو جاتا تھا پر آج میں نے وردی پہنی تو لگتا ہے کہ مجھ سے کوئی نہیں ڈرے گا۔

شاہین شاہ آفریدی:

کل بروز 4 جولائی 2022 کو قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو کے پی کے پولیس میں ڈی ایس پی کی عہدے سے نوازا گیا۔ یہ اعزازی عہدہ ملنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم تو ٹی وی پر ہی بس نظر آتے ہیں۔

مگر آپ لوگوں کے کارنامے بے مثال ہیں۔ دوران تقریب انکا کہنا تھا کہ میرے والد نے 25 سال پولیس کی نوکری کی اب بھائی بھی 13 سال سے قوم کی خدمت کر رہا ہے۔

مجھے معلوم ہے کہ کتنا مشکل ہوتا ہے یہ کام، کیونکہ ہمارے گھر پر 2 مرتبہ بم دھماکہ ہوا اور ایک مرتبہ تو ابو بھی بہت زخمی ہوئے مگر میں آپ سے آج یہ کہتا ہوں کہ جب بھی میری ضرور پڑے میں اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے حاضر ہوں گا۔

فخر زمان:

قومی ٹیم کے مایاناز بلے باز فخر زمان پہلے سے ہی پاک نیوی کا حصہ تھے مگر بھارت سے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے بعد انہیں اعزازی طور پر لیفٹیننٹ کا عہدہ دیا گیا تھا۔

جس پر یہ انتہائی خوش تھے۔ ان کے اعزاز میں ایک تقریب بھی رکھی گئی جہاں انہیں لیفٹیننٹ کے بیجز لگائے گئے۔

ایم ایس دھونی:

مشہور بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کو 2011 میں اعزازی طور پر بھارتی آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ دیا گیا تھا۔ یہ وہ بھارتی کپتان ہیں جو اپنی بلے بازی اور وکٹ کیپنگ کی وجہ سے تو مشہور ہیں۔

ہی لیکن انہیوں نے اپنے وقت میں بھارت کو 2011 کا ورلڈ کپ،2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2013 میں چیمپئینز ٹرافی اپنی کپتانی میں جیتوائی تھی۔

دھونی اب کئی مرتبہ مکمل طور پر بھارتی آرمی کیلئے کام بھی کرنا چاہتے ہیں اور اس کی خواہش بھی یہ کئی مرتبہ کر چکے ہیں یہی نہیں دھونی نے بننیادی ٹریننگ بھی پوری کی ہے آرمی کی۔

ہربھجن سنگھ:

اسپنر ہر بھجن سنگھ بھارتی ٹیم کا ایک وقت میں اہم حصہ مانے جاتے تھے سال 2001 میں آسٹریلیا کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد انہیں پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ دیا گیا تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.