زنجیروں سے باندھا اور ۔۔ بیٹوں نے جائیداد کیلئے بوڑھے ماں باپ کا کیا حال کیا، درد ناک کہانی

image

پنجاب میں بیٹوں نے جائیداد کے لالچ میں بوڑھے باپ کو تشدد کرکے زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا، ماں اور بہن کا جینا بھی محال، پولیس نے مظلوم شخص کو بازیاب کروالیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پنجاب پولیس نے ایک یوٹیوبر کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے زنجیروں میں بندھے 60 سال کے بوڑھے شہری کو قید سے بازیاب کروایا۔

بزرگ شہری نے بتایا کہ میں نے بہت محنت سے یہ گھر بنایا ہے، بیٹے کام نہیں کرتے بلکہ جوئے اور نشے کی لت میں مبتلا ہیں، میں نوکری کرکے ایک لاکھ سے زیادہ تنخواہ لاتا تو وہ بھی یہ چھین لیتے تھے، میں نے بیٹوں کو بہت سمجھایا لیکن وہ بری روش چھوڑنے کو تیار نہیں تھے۔

میں نے جائیداد بیوی اور بیٹی کے نام کرنے کی دھمکی دی تو انہوں نے جائیداد کیلئے مجھے بری طرح مارا اور زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا، مجھے کئی کئی روز بعد کھانا اور پانی دیا جاتا تھا۔میری بیوی اور بیٹی کے ساتھ بھی ظلم و جبر کرتے رہے۔

پولیس نے مغوی شہری کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ باپ کا کہنا ہے کہ ان نافرمان بیٹوں کی رہائی کیلئے میں ان کے پیچھے بالکل نہیں جاؤنگا بلکہ قانون جو بھی ان کے ساتھ کریگا میں ساتھ دونگا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts