اسی لئے تو بار بار بیمار ہوتے ہیں کیونکہ ۔۔ روز کھانے پینے کی 7 چیزیں فائدے کے بجائے نقصان کیوں پہنچاتی ہیں ؟

image

صحت ہزار نعمت ہے اور لوگ تندرست و توانا رہنے کیلئے اکثر صحت بخش غذائیں کھانا پسند کرتے ہیں لیکن ہر طرح کے پرہیز کے باوجود اکثر کسی نہ کسی مرض کا شکار ہوجاتے ہیں، آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ روز کھانے کی کونسی 7 غذائیں آپ کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچاتی ہیں۔

دودھ

دودھ کو ایک مکمل غذاء سمجھا جاتا ہے، دودھ پینے سے ہڈیاں مضبوط اور صحت مند ہوتی ہیں کیونکہ دودھ میں موجود کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، پروٹین اور وٹامن مضبوط ، صحت مند ہڈیوں کے لئے بہت ضروری ہے لیکن دودھ آپ کو نقصان بھی پہنچاسکتا ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق دودھ پینے کا درست وقت رات کو ہے لیکن اگر آپ صبح دودھ پیتے ہیں تو اس سے آپ کو نقصان ہوسکتاہے۔

دہی

دہی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور پروبائیوٹکس کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، دہی ہڈیوں اور دانتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ہاضمہ کے مسائل کو روکنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ کم چکنائی والا دہی وزن کم کرنے والی غذا میں پروٹین کا ایک مفید ذریعہ ہوتا ہے۔ دہی میں ہائے جانے والے پروبائیوٹکس مدافعتی نظام کو بڑھا سکتے ہیں لیکن اتنے فائدے دینے والا دہی آپ کو غلط وقت پر استعمال کی وجہ سے نقصان پہنچاسکتاہے کیونکہ دہی کھانے کیلئے دن کا وقت بہتر ہے اور اگر آپ رات کو دہی کھاتے ہیں تو آپ کی صحت خراب ہوسکتی ہے۔

چاول

چاول پاکستان میں بکثرت استعمال ہوتے ہیں، کوئی بھی خوشی یا دکھ کا لمحہ ہو تب بھی چاول لازمی کھائے جاتے ہیں لیکن چاول کھانے کا درست وقت دن کو ہوتا ہے لیکن اگر آپ شام یا رات کو چاول کھاتے ہیں تو اس کا آپ کی صحت پر منفی اثر ہوسکتا ہے۔

چینی

پاکستان میں شوگر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایسے میں چینی کا استعمال ترک کرنا ہی بہتر ہے لیکن اگر پھر بھی آپ چینی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے بہتر وقت صبح کا ہے لیکن رات کو یہ چینی آپ کو زہر کی طرح نقصان دے سکتی ہے۔

دالیں

ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے دالوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھورہی ہیں لیکن اس کے باوجود امیر اور غریب دال کو یکساں طور پر کھانا پسند کرتے ہیں لیکن دال کھانے کیلئے رات کا وقت موزوں ہے اور دن میں دال کھانا آپ کیلئے ٹھیک نہیں۔

کیلا

روز ایک کیلا کھانا انسانی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے کیونکہایک کیلے میں 422 ملی گرام پوٹاشیم ہوتی ہے جو کہ دن بھر کے لیے جسم کو درکار مقدار کا 12 فیصد ہے۔ جسم کو اپنے افعال کے لیے پوٹاشیم کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے، یہ منرل مسلز، اعصابی نظام، کھانے میں موجود غذائیت کو خلیات تک پہنچانے، دل کی دھڑکن کو ریگولیٹ کرنے اور جسم میں نمکیات کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ جسم میں پوٹاشیم کی کمی ہائی بلڈپریشر اور گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، جسمانی طور پر کمزوری اور تھکاوٹ کا مسئلہ بھی درپیش ہوسکتا ہے، اس لیے ایک کیلا آپ کو کئی طرح کے مسائل سے بچا سکتا ہے لیکن اس کا درست وقت دوپہر ہے اور اگر آپ رات کو کیلا کھائینگے تو آپ کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوگا۔

سیب

روز ایک سیب کھانے کی عادت آپ کو ڈاکٹر سے دور لے جاتی ہے، سیب فایبر اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ سیب کھانے سے ذیابیطس، دل کی بیماری اور کینسر سمیت کئی دائمی خطرناک بیماریوں سے منسلک مسائل کم ہونے لگتے ہیں۔ سیب وزن میں کمی میں بھی مدد دیتا ہے اورجب آپ سیب کھاتے ہیں تو آپ کے بلڈ شوگر کی سطح میں کمی ہونے لگتی ہے کیونکہ سیب میں گلیسیمک انڈیکس کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح بڑھتی نہیں بلکہ اس میں کمی ہونے لگتی ہے۔سیب کھانے کیلئے صبح کا وقت فائدہ مند ہوتا ہے لیکن اگر آپ شام یا رات کو سیب کھاتے ہیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی ہوگا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.