عمران خان اگر مزید رہتے تو پاکستان نہ رہتا ۔۔ جنرل باجوہ نے مزید کیا کہا؟ دیکھئے

image

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان وزیراعظم رہتے تو پاکستان کی تباہی کا باعث بنتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کے لیے خطرہ تھی۔

سابق آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ اگر عمران خان وزیراعظم کے عہدے پر رہتے تو پاکستان نہ رہتا کیونکہ یہ ملک کی حتمی تباہی کا باعث بنتا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے الزام لگایا کہ کابینہ کے اجلاس کے دوران عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے بے ہودہ الفاظ کا استعمال کیا۔

جنرل باجوہ کے مطابق یہ بات اسلام آباد میں سعودی سفیر کو پی ٹی آئی کے ایک وزیرنے بتائی تاہم سابق آرمی چیف نے وزیر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

جاوید چوہدری کے مطابق انہوں نے جنرل باجوہ سے عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد استعفوں سے روکنے کا پوچھا تو جنرل باجوہ نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ آپ نے صرف ایک میچ ہارا ہے، سیریز ابھی باقی ہے جس میں آپ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

جنرل باجوہ کے مطابق انہوں نے عمران خان کو مطلع کیا کہ پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی پارٹی اور پی ڈی ایم کے درمیان صرف دو ووٹوں کا معمولی فرق ہے۔

انہوں نے بنگلہ دیش میں خالدہ ضیاء کی مثال دیتے ہوئے عمران خان کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا جن کی سیاسی جماعت کو ایسا ہی فیصلہ کرنے کے بعد کافی نقصان پہنچا۔

ریٹائرڈ آرمی چیف نے پارلیمنٹ میں رہنے کی اہمیت اور مستقبل میں دوبارہ حکومت بنانے کے امکان پر زور دیا۔ یہ پیغام موصول ہونے کے باوجود عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا ۔

جب عمران خان کی حکومت کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں پوچھا گیا توقمر جاوید باجوہ نے کسی بھی قسم کی شمولیت کی تردید کی اور دعویٰ کیا کہ ان کا واحد قصور حکومت کو نہ بچانا تھا، جنرل باجوہ کہتے ہیں کہ عمران خان خود چاہتے تھے کہ وہ مداخلت کریں تاہم اس دعوے کی تائید کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

جاوید چوہدری نے جنرل باجوہ سے سوال کیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کو کیوں نہیں بچایا حالانکہ وہ ماضی میں ایسا کر چکے ہیں۔

اس پر جنرل باجوہ نے جواب دیا کہ اگر وہ اپنے مفاد میں کام کرتے تو عمران خان کی حمایت جاری رکھتے اور وقار کے ساتھ ریٹائر ہوتے لیکن انہوں نے اس کے بجائے ملک کی بھلائی کے لیے اپنی ساکھ قربان کرنے کا انتخاب کیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.