بیٹے کی جدائی کے غم میں 2 مہینے تک روتا رہا ۔۔ دیکھیں مشہور کامیڈین ناصر چنیوٹی کو کیسے بیٹے کا غم اندر سے کھا گیا؟ انٹرویو وائرل

image

میں بیٹے کے غم میں 2 ماہ روتا رہا ۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں ملک کے مشہور کامیڈین ناصر چنیوٹی کے۔ یہ منٹوں پر لوگوں کے چہروں پر ہنسی لے آتے ہیں مگر اندر سے بیٹے کی جدائی کا غم انہیں کھاتا گیا۔

عوام کے شہروں پر مسکراہٹ لانے والا یہ شخص کہتا ہے کہ اللہ کے کرم سے گھر میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں بیٹے گھر میں بیٹھ کر کھا سکتے ہیں مگر ان کے اچھے مستقبل کیلئے بیرون ملک بھیجا اور وہاں اب 1 سال بعد بیٹے کی کال آئی اور میں نے دیکھا کہ وہ سڑک پر چلتا ہوا آ رہا ہے اور مجھ سے کہتا ہے کہ بابا آپ کیسے ہیں ، میں نے کہا ٹھیک ہوں آپ اپنا بتاؤ۔

پھر ہوں تو میں باپ نا، سمجھ گیا کہ وہ پریشانم ہے اور میں نے پوچھا کہ بیٹا ڈر لگ رہا ہے تو وہ بولا جی بابا تو میں نے کہا کہ جب تک تمہارا گھر نہیں آتا یوں ہی مجھ سے بات کرو۔ اور تو اور اب وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہاں نوکری بھی کرتا ہے جس کے پیسے اپنی والدہ کو بھیجتا ہے، مجھ کو بھی اس عید میں 1 لاکھ روپے عیدی کے طور پر بھیجے۔

یہ نوکری بھی جان سے پیارے بیٹے کو اس لیے کرنے دی تاکہ اسے محنت کرنے کا پتا چلے کہ کس طرح ایک مرد اپنے گھر والوں کا سہارا بنتا ہے۔

یہی نہیں دوسرے بیٹے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہماری شوبز کی دنیا میں آنا چاہتا ہے اور فٹبالر بننا چاہتا ہے، یہاں میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ فٹبالر بن بھی گیا ہے کیونکہ بالکل فٹبال کی طرح پھول گیا ہے نا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts