جب شاہ رخ ’سب سے بڑے سپر سٹار کے طور پر ریٹائر ہوں گے تو ان کی جگہ کون لے گا؟‘

ٹوئٹر پر ایک سیشن کے دوران شاہ رخ نے مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں اداکاری سے نکال بھی دیا جائے تو وہ اور زیادہ ’چمک‘ کر واپس آئیں گے۔
شاہ رخ خان
Getty Images

بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے پیر کے روز ٹوئٹر سیشن کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں ایک دلچسپ جواب دیا۔

ٹوئٹر پر #AskSRK سیشن کے دوران 57 سالہ شاہ رخ نے کہا کہ اگر انھیں اداکاری سے نکال بھی دیا جائے تو وہ اور زیادہ ’نکھر‘ کر واپس آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ’میں اداکاری سے کبھی ریٹائر نہیں ہوں گا۔ مجھے پیچھے ہٹنا پڑا تو شاید میں اس سے بہتر ہو کر واپس آؤں۔‘

ایک مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ جب وہ بالی وڈ کے سب سے بڑے سپر سٹار کے طور پر ریٹائر ہوں گے تو ان کی جگہ کون لے گا؟ انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کرتے رہیں گے۔

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بطور اداکار وقت کے ساتھ ان میں تبدیلی آئی ہے۔

https://twitter.com/iamsrk/status/1627589771156660226?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1627589771156660226%7Ctwgr%5Eb807bfe425fbae4f8d2253cdb636386fb380024b%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Fhindi%2Flive%2Findia-64700813

ایک مداح نے پوچھا کہ وہ کونسے کردار نبھانا پسند کرتے ہیں، تو انھوں نے کہا کہ ’اب میں ان کرداروں میں آنا چاہتا ہوں جن میں میرے خیال میں لوگ مجھے دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ میری پرورش ایک اداکار کے طور پر ہوئی ہے۔ اب میری ذاتی ترجیح آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔‘

جب وہ فلموں سے دور ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ اس سوال پر شاہ رخ نے کہا کہ ’میں گھر میں وہ تمام فلمیں دیکھتا ہوں جنھیں میں فلمساز کے طور پر نہیں بلکہ ناظر کے طور پر دوبارہ دیکھ سکتا ہوں۔‘

https://twitter.com/iamsrk/status/1627583402596765699?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1627583402596765699%7Ctwgr%5E4386afbde7346ffdbcbf6ffc8c20420a9943f897%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Fhindi%2Flive%2Findia-64700813

فرانس سے ایک مداح کے پوچھے جانے پر کہ وہ اپنی فلموں کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے جو دنیا بھر سے ہر طرح کے لوگوں کو یکجا کرتی ہیں، شاہ رخ نے کہا کہ ’اصل میں تو سب ایک ہوتے ہیں…ایک اچھی فلم تو بس یکجہتی کے ساتھ خوشی ظاہر کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔‘

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان چار سال بعد لیڈ رول میں سکرین پر نظر آئے ہیں۔

اس فلم کو یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے اور ڈائریکٹر سدھارتھ آنند ہیں۔ عالمی باکس آفس پر اس فلم کے 1000 کروڑ روپے کمانے میں بس تھوڑی سی کسر باقی ہے۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.