ترکی میں ایک اور زلزلہ: تین ہلاک، ہاتائی شہر میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

پیر کے روز جنوبی ترکی میں ایک اور 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس تازہ زلزلے میں ترکی اور شام میں 680 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Turkey
Reuters

ترکی میں پیر کے روز 6.4 شدت کے ایک نئے زلزلے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس تازہ زلزلے میں ترکی اور شام میں 680 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی ایجنسی آفاد نے کہا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر چار منٹ پر آیا، جس کے بعد درجنوں آفٹر شاکس آئے۔

خیال رہے کہ اسی علاقے میں 6 فروری کو 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ترکی اور شام میں 44,000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ پیر کے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق انتاکیا، ڈیفنے اور سمندگی سے ہے۔ انھوں نےشہریوں سے ممکنہ طور پر خطرناک عمارتوں میں داخلے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

وزیر داخلہ کے مطابق پیر کے زلزلے سے ترکی میں 213 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ انتاکیا میں عمارتوں کو مزید نقصان پہنچا ہے جب کہ جنوبی ترکی میں ہاتائی کے میئر کا کہنا ہے کہ لوگ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

ایک مقامی ترک خاتون مونا العمر نے اپنے سات سالہ بیٹے کو تھامے روتے ہوئے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’مجھے لگا کہ میرے پاؤں تلے سے زمین پھٹنے والی ہے۔‘

واضح رہے کہ جب ترکی میں نیا زلزلہ آیا تو اس وقت مونا وسطی انطاکیہ کے ایک پارک نصب ایک خیمے میں تھیں۔

اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.