مہنگے پیٹرول سے پریشان ہیں تو۔۔ پیٹرول کی بچت کے 5 آسان طریقے کون سے ہیں؟

image

ہر مہینے کی 15 تاریخ آتے ہی دل زوروں سے دھڑک اٹھتا ہے کہ جانے اس بار پیٹرول کی قیمت کتنی بڑھ جائے۔ سچ تو یہ ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اب پیٹرول استعمال بند کرنا تو ممکن نہیں اس لئے آج ہم چند ایسے طریقے بتائیں گے جن سے اس کے اضافی اخراجات سے بچا جاسکتا ہے۔

زیادہ سامان نہ رکھیں

گاڑی میں زیادہ سامان رکھنے سے پیٹرول زیادہ خرچ ہوتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ بھاری سامان نہ رکھا جائے۔

کوشش کریں بریک نہ لگایا جائے

تیز رفتار ویسے بھی خطرناک ہوتی ہے اس لئے کوشش کریں کہ رفتار درمیانی رکھیں۔ خاص طور پر بار بار بریک لگانے سے گریز کریں اور گاڑی کی رفتار کم کردیں۔ اس سے بھی پیٹرول کی بچت ہوسکتی ہے

لوئر گئیر کا استعمال کم رکھیں

گاڑی کو کوشش کریں کہ آخری گئیر پر رکھ کر چلائیں کیوں کہ لوئر گئیر میں رکھنے سے پیٹرول زیادہ لگتا ہے۔

ڈھکن بند رکھیں

جنگ نیوز کے مطابق جن گاڑیوں کے ڈھکن صحیح بند نہیں ہوتے ان کا پیٹرول ہوا میں اڑ کر ضائع ہوجاتا ہے اس لئے اپنی گاڑی میں پیٹرول کے ڈھکن پر دھیان رکھیں۔

کہیں جانے سے پہلے مکمل پلاننگ کریں

کہیں جانے سے پہلے مکمل تیار ہو کر گاڑی میں بیٹھیں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ گھر والے یا ساتھ چلنے والے تمام افراد تیار ہوں۔ اس کے علاوہ یہ گوگل میپ پر یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جس روٹ پر نکلنا ہے وہاں زیادہ رش نہ ہو تاکہ کم وقت اور پیڑول صرف ہو۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.