اٹلی کشتی حادثہ: قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی ڈُوب کر ہلاک

image

اٹلی میں اتوار کو تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعے میں چار پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں خواتین کی قومی ہاکی اور فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی شامل ہے۔

منگل کو پاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں چار پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ’نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق لیبیا میں بن غازی کے مقام پر کشتی الٹنے سے چار پاکستانی ہلاک ہو گئے۔ تریپولی میں پاکستانی سفارت خانہ لاشوں کو پاکستان پہنچانے کے انتظامات کر رہا ہے۔‘

ہلاک ہونے والے پاکستانیوں میں قومی ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا بھی شامل ہے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی شاہدہ رضا (چنٹو ) پاکستان وومن ہاکی ٹیم کی نمائئندگی کرنے کے ساتھ ساتھ فٹبال کی قومی کھلاڑی بھی تھیں۔

 بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید امین نے کوئٹہ میں اردو نیوز کے نامہ نگار زین الدین سے گفتگو کرتے ہوئے کشتی حادثے میں شاہدہ رضا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پی ایچ ایف وومن ونگ کے عہدیداروں بشمول سیدہ شہلا رضا، تنزیلہ عامر چیمہ اور دیگر نے شاہدہ رضا کی کشتی حادثے میں فوتگی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.