کے ایل راہُل کو نائب کپتانی سے ہٹانے کا کوئی مطلب نہیں ہے: روہت شرما

image

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میچ سے قبل کے ایل راہُل کو نائب کپتانی سے ہٹانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روہت شرما نے منگل کے روز کے ایل راہُل کو بطور نائب کپتان ہٹانے کے معاملے کو زیادہ اہمیت نہ دی، تاہم اس بات کا عندیہ دیا کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

روہت شرما کہتے ہیں کہ ’جب ہم کھلاڑیوں کے برے وقت کی بات کرتے ہیں تو جس میں صلاحیت ہوتی ہے انہیں اسے ثابت کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔‘

انڈٰین کپتان مزید کہتے ہیں کہ ’جہاں تک شبمان گِل اور کے ایل راہُل کا تعلق ہے تو انہیں نائب کپتانی سے ہٹانے سے مراد کچھ بھی نہیں ہے۔ سکواڈ میں موجود تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔ ہم نے ابھی تک 11 رُکنی ٹیم نہیں بنائی، میں اسے ٹاس پر بتانا پسند کرتا ہوں۔‘

بدھ سے اندور میں شروع ہونے والے بارڈر گواسکر سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کی صورت میں انڈیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔

اس بارے میں روہت شرما کہتے ہیں کہ ’یہ ایک عظیم اعزاز ہوگا۔‘

دائیں ہاتھ کے بیٹر کے ایل راہُل اس ٹیسٹ سیریز میں مسلسل ناکامیوں کا شکار ہیں جس کے بعد کرکٹ حلقوں کی جانب سے اُن کی جگہ نوجوان بیٹر شبمان گِل کو موقع دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب تیسرے ٹیسٹ میں پیٹ کمنز کی عدم دستیابی کی صورت میں سٹیو سمتھ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انڈیا کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.