سعودیہ میں والد کا انتقال ہوا تو ۔۔ یتیم پاکستانی بچے کی سعودی عرب نے آخری وقت کیسے خدمت کی؟ دیکھیے

image

زندگی کب کروٹ بدل لے کسی کو کچھ علم نہیں، لیکن شاید یہی وہ وقت ہوتا ہے، جس سے انسان مزید مضبوط بن کر ابھرتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر سعودی عرب کی ویڈیو نے سب کو افسردہ اور متوجہ کیا، جب ایک پاکستانی بچہ اپنے وطن واپس آ رہا تھا۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ پاکستانی بچہ احد والد اور فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم تھا، جہاں وہ تعلیم بھی حاصل کر رہا تھا۔

لیکن اچانک والد کے حادثے میں انتقال کے بعد احمد سمیت پوری فیملی کی زندگی ہی بدل گئی، جہاں احمد کو اسکول جانا ترک کرنا پڑا، وہیں والدہ سمیت گھر والوں کو کچھ ایسے فیصلے بھی کرنے پڑے، جو کہ شاید تکلیف دہ تھے۔

والد کی وفات کے بعد احمد سمیت سب نے واپس پاکستان جانے کا فیصلہ کیا، ممکنہ طور پر رہائش سمیت دیگر مشکلات بھی پیش آ رہی ہوں، تاہم اس ویڈیو میں احمد اپنے اسکول سے الوداعی ملاقات کر رہا ہے۔

سعودی اسکول میں احمد کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جہاں کھانے پینے کی چیزیں بھی رکھی گئیں، ساتھ ہی احمد کے دوستوں نے اسے الوداع بھی کیا، یتیم بچہ واپس اپنے وطن کو لوٹ رہا تھا، لیکن سعودی اسکول نے بچے کو جاتے وقت ایسا تحفہ دیا، جس نے اس پل کو یادگار پل بنا دیا۔

اساتذہ کرام بھی آئے، دوست سمیت طلباء نے بھی شرکت کی، اور پھر احمد کو خوب تحائف بھی دیے، اگرچہ یہ لمحہ ایسا نہیں تھا، لیکن احمد اسکول چھوڑ کر جا رہا تھا، جس پر اسکول کی جانب سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts