پی آئی اے نے حج 2023 کے فلائٹ آپریشن اور کرایوں کا اعلان کر دیا

image

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے حج 2023 کے لیے فلائٹ آپریشن اور پرائیویٹ حج کرایوں کا اعلان کر دیا ہے۔

سنیچر کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’قومی ایئرلائن 21 مئی سے دو اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی۔‘

پی آئی اے نے پرائیوٹ حج کے لیے جانے والے مسافروں کے کرائے 870 ڈالر سے 1180 ڈالر تک مقرر کیے ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ’پرائیویٹ حج کے تحت یہ کرائے جنوبی ریجن یعنی کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد سے جانے والے عازمین کے لیے ہیں۔‘

’شمالی ریجن میں لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں۔ وہاں سے جانے والے عازمین کے لیے 910 ڈالر سے لے کر 1220 ڈالر کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔‘

بیان کے مطابق ’ممکنہ طور پر سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی جو ممکنہ طور پر تین لاکھ 10 ہزار روپے سے تین لاکھ 30 ہزار روپے تک متوقع ہیں۔‘

ترجمان کے مطابق ’پی آئی اے لگ بھگ 38 ہزار سے زائد عازمین کو حجازِ مقدس پہنچائے گی جبکہ 44 ہزار سے زائد عازمین سعودی ایئرلائن اور پاکستان سے آپریٹ ہونے والی دو نجی ایئرلائنز کے ذریعے سفر کریں گے۔‘

’پی آئی اے جدہ اور مدینہ میں اپنے حج فلائٹ آپریشن کے لیے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 استعمال کرے گی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.