سعودی عرب کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

image

پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیک ہاؤس کے قیام سے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا۔

سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود السا انٹریکٹو کے شریک بانی بھی ہیں۔

اس کمپنی کو 2009ء میں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا، جس کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفسز ہیں۔

شہزادہ فہد نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ انکی کمپنی ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔

اس سلسلے میں 300سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائے گاجن کی مالیت 100ملین ڈالر ہوگی

سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کا سفر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے۔

پاکستان کی موجودہ کمزور معاشی صورتحال میں 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری مثبت قدم ثابت ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.