اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں

image

اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران نے اسرائیلی حساس دستاویزات کو قیمتی خزانہ قرار دیتے ہوئے دستاویزات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا۔ ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرکے ایران منتقل کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات اور اسرائیلی اسٹریٹجک پاور کی انٹیلیجنس دستاویزات بھی اس میں شامل ہیں۔ ایرانی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دستاویزات حاصل کرنے کے لیے جامع اور پیچیدہ آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا، دستاویزات کی طرح انہیں ایران منتقل کرنے کا طریقہ بھی اہم تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حساس دستاویزات بہت جلد منظر عام پر لائیں گے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق اس خبر سے متعلق اسرائیل کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.