’عمران خان عدالت پیش ہو گئے تو ٹھیک ورنہ دوسرا طریقہ اپنائیں گے‘

image

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ’جس دن عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنا ہو گا،  کر دیا جائے گا۔‘

پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ’عمران خان کو گرفتار کرنے کا شوق نہیں لیکن انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ اگر تو وہ پیش ہو گئے تو ٹھیک ورنہ دوسرا طریقہ کار اپنایا جا سکتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ لے کر لاہور پہنچی تو بہت ڈرامہ ہوا۔ پتہ چلا ہے کہ انہوں نے ہمسائے کی دیوار پھلانگی ہے۔ عدالت عمران خان کو بری کر دے ہم تسلیم کر لیں گے۔‘

سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ’عمران نے توشہ خانے میں نے چوری کی ہے جو ڈاکیومنٹڈ ہے۔ فرح گوگی کے بیرون ملک آنے جانے پر پابندیاں نہیں تھیں اور ان کا نام نام وزیراعظم ہاؤس میں فیملی ممبر کے طور پر درج تھا۔‘

رانا ثنااللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ ’الیکشن ملتوی کرنا مولانا فضل الرحمان کی قابل قدر رائے ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی رائے پر پی ڈی ایم کا اجلاس ہو گا جس میں غور کیا جائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے حالات کے تناظر میں مولانا کی یہ رائے اہم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.