مارخور ٹرافی ہنٹنگ، چترال میں امریکی شکاری کا کامیاب شکار

image

چترال میں امریکی شکاری ہورنڈی سٹیفن ڈوگلس نے کشمیر مارخور کا شکار کیا ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں رواں سال ٹرافی ہنٹنگ کا تیسرا شکار کیا گیا۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ہورنڈی سٹیفن ڈوگلس نے قومی جانور مارخور کا کامیاب شکار کیا۔

کشمیر مارخور کا شکار گہیریت کمیونٹی ریزور ایریا میں کیا گیا۔ چترال وائلڈ لائف حکام کے مطابق مارخور کے دائیں سینگ کی لمبائی 38 انچ، جبکہ بائیں سینگ 37.5 انچ تھی۔

امریکی شکاری کے ہاتھوں شکار ہونے والے مارخور کی عمر 8 سال تھی۔

واضح رہے کہ رواں سیزن کے دوران ٹرافی ہنٹنگ کا یہ تیسرا شکار ہے۔ اس سے پہلے 6 فروری کو کینیڈین شکاری، جبکہ 12 دسمبر کو امریکی شکاری نے  مارخور کا شکار کیا تھا۔

مارخور کا شکار ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا جاتا ہے جو نومبر سے لے کر اپریل تک جاری رہتا ہے۔

ٹرافی ہنٹنگ میں بھاری معاوضے کے عوض بولی لگا کر شکار کے لیے چند لائسنس جاری کیے جاتے ہیں۔

قومی جانور مارخور کے شکار کے لیے ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ کی بولی لگائی جاتی ہے جو پاکستانی روپے میں ایک کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔

مارخور کے شکار سے ہونے والی آمدنی کا زیادہ حصہ مقامی کمیونٹی پر خرچ کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلی حیات نے کشمیر مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کے چار پرمٹس کی تین لاکھ 92 ہزار ڈالر (آٹھ کروڑ 68 لاکھ 86 ہزار روپے) میں نیلامی  کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.