پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہوں گے پھر الیکشن ہوگا: مریم نواز

image

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا کوئی کردار رہ تو نہیں گیا جس نے خود سے نہ کہا ہو کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی۔

شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنوشن سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’کل سازش کا اہم کردار، ڈیم والا بابا رحمتا، اپنے منہ سے بول اٹھا۔‘

مریم نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نواز شریف کو بیٹے سے تنخوا نہ لینے پر نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار بابا رحمتا نہیں بلکہ پاکستان کے لیے زحمت بنا ہوا تھا۔  

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جب ثاقب نثار کا پول کھلنے لگا تو کہہ رہے ہیں کہ میرا واٹس ایپ ہیک ہوگیا تھا۔ ’جب بدنام زمانہ جے آئی ٹی بن رہی تھی تو اس وقت واٹس ایپ ہیک کیوں نہ ہوا۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’لطیفہ سنو کہتا ہے میرا وٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے، اب پتا ہے پول کھلنے والے ہیں۔ بدنام زمانہ جے آئی ٹی جب بنی تھی تب وٹس ایپ ہیک نہیں ہوا، تمہارے فیصلوں سے غریب کا مستقبل ہیک ہو گیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اب دیدہ دلیری سے کہہ رہا ہے کہ میرا دماع خراب ہے کہ انٹرویو دوں، مجھے میرے بچوں کے مستقبل کا خیال ہے۔

’قوم کے بچوں کا مستقبل اندھیرے میں دھکیل کر اس کو اپنے بچوں کی فکر لاحق ہے، قوم کے بچے رل گئے اور اس کا بیٹا لندن میں عیش کر رہا ہے۔‘

’ثاقب نثار کہتا ہے عمران کو صادق و امین کا پورا سرٹیفکیٹ نہیں دیا تھا، کیا کوئی صداقت اور امانت کا آدھا سرٹیفکیٹ بھی ہوتا ہے؟‘

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی مکمل سچ نہیں بولا جارہا ہے۔ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کے گھر گئے اور کہا کہ نواز شریف کو ضمانت دی گئی تو ہماری دو سال کی محبت ضائع ہوجائیں گے۔  

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہوں گے پھر الیکشن ہوگا۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.