’آرمی چیف سے ملنے والے کاروباری افراد کا مقصد اپنے بزنس کا تحفظ ہوتا ہے‘

image

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام آ ہی نہیں سکتا۔

بدھ کو ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے بزنس کمیونٹی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ’بزنس کمیونٹی کے جو لوگ آرمی چیف کو ملے یہ ہر حکومت اور ہر آرمی چیف سے ملتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ پاکستان کیسے ٹھیک ہونا ہے اور اس کا مقصد صرف اپنے کاروباروں کا تحفظ ہوتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے اصل مسائل کا بڑا حصہ ان گروپوں کے مفادات ہیں۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام آ ہی نہیں سکتا۔‘

مقامی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پیر کو ملک کی 10 سرکردہ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی تھی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts