اگرکسی کو میرا جھمکا ملا ہے تو خدا کے واسطے واپس کر دو ۔۔ دیکھیں معذور کی بیٹی نے کیسے خاتون کے زیور کی حفاظت کی، پھر اسے واپس لوٹا دیا؟

image

آج کے زمانے میں لوگ 1 روپیہ نہیں چھوڑتے پر بچی نے ہزاروں کی چیز کی جان سے زیادہ حفاظت کی اور اصل مالک کو لوٹا دی۔

جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ پنجاب کے علاقے کوٹ ادو درکھان والا کے ایک لڑکیوں کے اسکول کے سامنے سے خاتون کا ہفتے کے روز گزرنا ہوا تو اس کا ایک جھمکا گر گیا پر یہ بات اسے معلوم نہ ہوئی۔

پھر جب وہ گھر پہنچی تو حقیقت معلوم ہونے پر کچھ دنوں بعد اسی اسکول میں پرنسپل کو آ کر سارا ماجرا سنا دیا تو پرنسپل شبانہ فیض صآحب نے فوراََ کلاسوں میں جا کر معلوم کرنا شروع کر دیا۔

ابھی جاننے کا عمل جا ری ہی تھا کہ تیسری کلاس کی طالبعلم رابعہ قاسم اٹھی اور کہا کہ مجھے ملا ہے ۔ یہ کہنے کے بعد فوراََ اپنے گھر بھاگی اور جھمکا لا کر خاتون کے ہاتھ میں رکھ دیا۔

جھمکا صحیح سلامت دیکھےنے کے بعد اس عورت کی جان میں جان آئی ،اب بچی کو گلے لگا لیا بوسہ دیا ساتھ ہی ساتھ بچی کے والدین کی تربیت کی بھی خوب تعریف کی جن کے گھر ایسی ایماندار اور نیک اولاد نے جنم لیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts