مزار شریف میں ایک اور دھماکہ، صحافیوں سمیت پانچ زخمی

image

افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس ترجمان محمد آصف وزیری نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

بلخ سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی محمد فردین نوروزی نے روئٹرز کو بتایا کہ ان سمیت ایک اور صحافی بھی دھماکے میں زخمی ہوا ہے، تاہم انہون نے مزید تفصیلات نہیں فراہم کیں۔

خیال رہے جمعرات کو بلخ کے گورنر محمد داؤد مزمل کے دفتر میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ان سمیت طالبان کے ایک اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے تھے۔ طالبان حکام کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات جاری تھیں کہ آج سنیچر کو ایک اور دھماکہ ہو گیا ہے۔

محمد داؤد مزمل طالبان کے ان اہم رہنماؤں میں سے ایک ہیں جن کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ان کی ہلاکت کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

ان کو پہلے مشرقی صوبے ننگرھار کا گورنر تعینات کیا گیا تھا جہاں انہوں نے داعش کے خلاف کارروائیوں کی سربراہی کی تھی۔

افغانستان پر طالبان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد داعش کے حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے سکیورٹی صورتحال خراب ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.