کیا معلوم کر سکتے ہیں میرا بوائے فرینڈ شادی شدہ ہے؟ ہاٹ لائن پر دلچسپ کالز

image
امریکی ریاست نیویارک کے شہریوں کی مدد کے لیے قائم ہاٹ لائن نمبر پر کچھ ایسی کالز بھی موصول ہوتی ہیں جن کا جواب دینے کی کوشش میں آپریٹر خود بھی الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ ہاٹ لائن ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نہیں بنی بلکہ شور کی شکایت، چوہا نظر آنے پر معلومات فراہم کرنے اور پارکنگ قوانین کی خلاف ورزیوں کے علاوہ دیگر ایسے معاملات کی اطلاع دینے کے لیے ہے۔

لیکن بیس سال سے قائم اس ہاٹ لائن نمبر 311 پر فون کر کے شہری ایسے سوالات بھی کرتے ہیں کہ جن کا جواب آپریٹر کے پاس بھی نہیں ہوتا۔

ہاٹ لائن سروس کے 20 سال مکمل ہونے پر انتظامیہ نے کچھ ایسے ہی سوالات کی فہرست جاری کی ہے۔

ایک شہری نے کال کر کے سوال کیا ’کیا آپ مجھے زندہ مرغی کو ابالنے کا طریقہ بتا سکتے ہیں۔‘

ایک اور کالر نے پوچھا ’کیا آپ چیک کر سکتے ہیں کہ میرا بوائے فرینڈ شادی شدہ ہے۔‘

فضا میں نظر آنے والی غیر شناخت شدہ اشیا (یو ایف او) میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ایک کالر نے درخواست کی کہ ان کی یو ایف او کے ماہر سے بات کروائی جائے۔

ایک کالر یہ جاننا چاہتا تھا کہ ’امیریکن آئیڈل‘ نامی ٹیلنٹ شو میں کون جیتا جبکہ ایک اور کالر نے شہر کی انتظامیہ کو شکایت کی کہ ان کی عمارت میں سیڑھیوں کے ساتھ ایک بکری بندھی ہوئی ہے۔

آپریٹرز کو یاد رہ جانے والی کالز میں سے ایک رہائشی علاقے میں سب سے زیادہ نظر آنے والے جانور کے حوالے سے تھی جس میں کالر نے بتایا کہ راکون ان کا کھانا کھا رہا ہے۔

This week @nyc311 celebrated its 20th birthday by having @NYCMayor read off some of the funniest calls New Yorkers have made in the past.

Just another reminder that 311 is always just a call away! (But we can't recommend a ufo-ologist.) pic.twitter.com/LwE0kDVRaj

— NYC Mayor's Office (@NYCMayorsOffice) March 10, 2023

نیویارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاٹ لائن سروس کی مارچ 2003 میں لانچنگ کے بعد سے 50 کروڑ 25 لاکھ شہریوں کی جانب سے کالز اور ٹیکسٹ میسجز موصول ہوئے ہیں جن میں سوشل میڈیا پوسٹس بھی شامل ہیں۔

نیویارک کے میئر نے بیان میں کہا کہ ہاٹ لائن نمبر 311 ایک ایسا ذریعہ بن گیا ہے جس کے بغیر شہریوں کا گزارا مشکل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.