بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار یار محمد رند کے بیٹے اور سابق ضلعی ناظم میر سردار خان رند کے قافلے پر کچھی کے علاقے نوشمان کے قریب بم حملہ ہوا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کے مطابق سنیچر کو میر سردار خان رند کے قافلے پر بم حملے میں ان کے دو محافظ ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ حملے میں میر سردار خان رند محفوظ رہے ہیں۔جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا جا رہا ہے۔وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سردار خان رند کے قافلے پر بم حملے کی مذمت کی ہے، اور محافظوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حملے میں میر سردار خان رند محفوظ رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے بھی سردار خان رند پر حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔